ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینما اور تھیٹر ملازمین بے روزگار ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے

سینما اور تھیٹر ملازمین بے روزگار ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )شہر لاہور کے سینما گھروں اور تھیٹر ہالز کے تین سو زائد ملازمین بے روزگار ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے بیس روز سے شہر لاہور کے سینما گھر اور تھیٹر ہالز کو بند کردیاگیا ہے ۔کسی بھی سینما گھرمیں فلم کی نمائش نہیں ہورہی اور ناہی تھیٹر ہالز کھلے ہیں ۔ان سب کے قریبا تین سو سے زائد ملازمین گھروں میں بے روزگار پڑے ہیں ۔الفلاح تماثیل تھیٹر کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے لئے راشن بھیجا لیکن کسی دوسرے تھیٹر ہال یا سینما کی جانب سے کوئی ایسی خبر سننے میں نہیں آئی اور نا ہی کسی نے یہ بات بتائی کہ فلاں تھیٹر مالک نے اپنے ملازمین کو راشن بھیجا ہے یا اس لاک ڈاون جیسے حالات میں ان کا حال بھی پوچھا ہے ۔

اس حوالے سے جب سٹی فورٹی ٹو نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ متعدد نجی تھیٹر ز کے ملازمین کے گھروں میں فاقے چل رہیں ہیں اور ان ملازمین نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ ان کے لئے بھی کچھ سوچا جائے اور انہیں بھی راشن مہیا کیاجائے ۔موجودہ لاک ڈاون کے پیش نظر یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن مزید ایک ماہ تک چل سکتا ہے تو اس اثناءمیں واقعی ہی حکومت کو شہر لاہور کے سینما اور تھیٹر انتظامیہ سے ان کے ملازمین کی فہرستیں لےکر ان کے گھروں میں راشن پہنچانے کا بندوبست کرنا چاہیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer