(زین مدنی )نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ گلاب نے کورونا وائرس کے پیش نظر خصوصی دعا تیار کی ہے ،جس کو ریلیز کردیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ گلاب نے خصوصی دعا ”لیا جب بھی نام محمد ﷺ“تیار کی گئی ہے جس کی آڈیو ریکارڈنگز بھٹی سٹوڈیو میں ریکارڈ کی گئیں اور اس کو باقاعدہ طور پر کے بی پروڈکشن کے تحت تیار کرکے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا ہے ۔دعا کی ریکارڈنگز کے ساتھ صدابندی خرم بھٹی نے تیار کی ۔
اس سلسلے میں گلاب نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یہ دعا خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے جس میں انہوں نے سب کو ایک پیغام بھی دیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ کا نام لینے سے سب وبائیں ٹل جاتی ہیں ۔گلاب نے بتایا کہ یہ مشکل گھڑی ہے اور اس مشکل گھڑی سے ہم سب کو لڑکر ہی نکلنا ہے اس لئے گھروں میں رہیں عبادات کریں اور خود کو محفوظ رکھیں