ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مضر صحت آئل تیار کرنے والے 4 یونٹس سیل

مضر صحت آئل تیار کرنے والے 4 یونٹس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) آلائشوں سے تیل تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، چربی سے تیل تیار کرنے والے 4 یونٹس سیل، 4 ہزار 880 لیٹر تیل برآمد کرلیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے بابو صابو میں فیڈ رینڈرنگ یونٹس کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران چربی سے تیل تیار کرنیوالے 4 یونٹس سیل کرکے 4 ہزار 880 لیٹر تیل برآمد کرلیا گیا، 15 نیلے کیمیکل ڈرمز، 3 بڑے کڑاہے اور 20 ہزار کلو سے زائد خام مال ضبط کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق آلائشوں سے نکالا گیا تیل استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ملا کر ہوٹلوں کو فروخت کیا جاتا تھا۔ آلائشوں سے نکلے تیل کی شادی ہالوں کو فروخت کی خفیہ رپورٹس بھی ملی ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق آلائشوں اور چربی سے نکلا تیل ماحول کو آلودہ اور متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ چربی سے نکلا تیل صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو فروخت کرنے کی اجازت ہے۔