ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف خاندان کے 2 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

شریف خاندان کے 2 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شریف خاندان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، نیب کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر مسلم لیگ(ن) کے 4 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کا نام شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شاہدخاقان عباسی پر ایل این جی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور  مفتاح اسماعیل پر  بھی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے  ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب ٹیم انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

Sughra Afzal

Content Writer