ویب ڈیسک: عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نیجی بینک حسین کی نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں عالمی بینک کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنائے گا، نگراں حکومت ملکی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت غریب اور پسماندہ افراد کی خوشحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا کہ عالمی بینک حکومت کو معاشی بحالی کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔