ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گونگی بہری بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقع

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نوشہرہ ورکاں کے  نواحی گاؤں نتھو سیویا میں گونگی بہری بچی سے مبینہ زیادتی کا واقع پیش آیا  ۔ 

تفسیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے  نواحی گاؤں نتھو سیویا میں 13 سالہ نور فاطمہ دوکان پر چیز لینے گھر سے نکلی تھی ، گاؤں کا اوباش لڑکا بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ متاثرہ بچی کی چیخ و پکار کی آواز سن کر محلہ دار پہنچے تو ملزم بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ  ملزم قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کی آئی جی پنجاب اور نگران وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی ۔