سٹی42: پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی کو رہا کر دیا گیا اور رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پرویز الٰہی عبد الرزاق ایڈوکیٹ کے گاڑی میں گھر روانہ ہوئے تھے۔ پرویز الہی کو پولیس لائن سے رہا کیا گیا تھا، وکیل سردار عبد الرزاق ایڈوکیٹ نے پرویز الٰہی کی رہائی کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ پرویز الہٰی کو رہا کرتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو پولیس لائینز کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا گیا ۔
پرویز الہٰی کو اے ٹی ایس اور سادہ ملبوس اہلکار گرفتار کر کے لے گئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔