ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی، عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستاہوکر 1931 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کمی ہونے پر صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام گرگئے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 6300 روپے سستا ہوگیا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے تک گرگئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونا 5402 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ روپے سے نیچے آگیا، دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہوگئی۔
ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی کے بعد 2800 روپے پر آگئی۔