ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : حکومت نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا، آئی جی پنجاب نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے افسران کو ایس پی رینک کے بیجز لگائے۔
 آئی جی پنجاب آفس میں منعقدہ تقریب میں ترقی پانے والے ایس پیز کے اہل خانہ اور بچوں نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ترقی پانے والے ڈی ایس پیز میں احسان الٰہی، صفدر علی، محمد اشرف، سید محمود الحسن ، اختر حسین جوئیہ ، عبدالرحیم ، غلام رسول رانا ، فضل عباس، شوکت علی شامل ہیں۔محمد عابد ، محمد جاوید اقبال خان ، شہزاد رفیق ، محمد حسیب راجہ ، ناصر جاوید رانا، ضیاء الحق رانا ، سعید اللہ خان بھی ایس پی عہدے پر پروموٹ ہوئے۔ندیم مجتبیٰ ، ملک محمد نوید، عابد حسین ظفر، محمد سعید ، فتح احمد ، فاروق احمد بھٹہ بھی ایس پی بننے والوں میں شامل۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے ایس پیز کو مبارک باددیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔