ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اغوا ہونے والے بچوں کے واقعات پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ

اغوا ہونے والے بچوں کے واقعات پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئے روزہسپتالوں سے اغوا ہونے والے نوزائیدہ بچوں کے واقعات پر قابو پانے کےلئے اہم فیصلہ، شہر کے بائیس سرکاری ہسپتالوں کےکیمرے سیف سٹیز کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت دے دی گئی۔رواں ماہ انٹیگریشن کا کام مکمل کرکے مانیٹرنگ کا عمل سخت کردیا جائےگا۔

شہر میں موجود بائیس سرکاری ہسپتالوں میں نصب 23سو سے زائد کیمرے سیف سٹیز کے ساتھ انٹیگریٹ کئے جائیں گے۔سیف سٹیز حکام کے مطابق ہسپتالوں کےکیمروں سے مانیٹرنگ کےلئے تین شفٹوں میں خصوصی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔مانیٹرنگ کےلئےہسپتالوں میں بھی کنٹرول روم آپریشنل رہیں گے۔ہسپتالوں میں بچہ وارڈز اور ایمرجنسی کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائےگی۔داخلی وخارجی راستوں اور ایمرجنسی میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض و انکے عزیزواقارب آتے ہیں۔کریمنلزاوراشتہاریوں کی گرفتاریوں میں ایمرجنسی میں لگے کیمرے موثر ثابت ہونگے۔آنے والے دنوں میں اورنج لائن ٹرین کے سولہ سو کیمروں منسلک کرنے کےلئے حکومت سے استدعا کی جائے گی۔12 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کی جاچکی ہےجو کہ ملزمان کی گرفتاری میں موثر ثابت ہورہے ہیں۔