ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو کی خصوصی مہم کا آج دوسرا دن

پولیو کی خصوصی مہم کا آج دوسرا دن
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پولیو کی خصوصی مہم کا آج دوسرا دن,ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ افسران کی فیلڈ میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ جاری.

تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن کا ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیو ٹیموں کا معائنہ،پولیو ٹیموں نے 24 بچوں کے انکاری والدین کو قائل کر کے پولیو کے قطرے پلائے

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن کا میاں میر ہسپتال میں فکسڈ پوائنٹ اور موبائل ٹیموں کی کارکردگی کا بھی معائنہ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے یو سی 54 عزیز بھٹی زون میں بھی پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ۔اے سی کینٹ نے نرسری سکول میں 20 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کا یو سی 95 میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ،10 بچوں کے سیمپل کو چیک کیا، تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے تھے۔

اس کے علا وہ اے سی ماڈل ٹاؤن نے پولیو ورکرز کے مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس کو بھی چیک کیا،اے سی ماڈل ٹاؤن کا ٹیموں کو ایچ آر ایم پی کا ڈیٹا اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت ،افسران بچوں کی فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیں۔ ڈی سی لاہور کی افسران کو ہدایت

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا  کہنا ہےکہ افسران فیلڈ میں پولیو ورکرز کی سختی سے مانیٹرنگ کریں۔