سٹی 42:حضرت داتا گنج بخش ؒ کے980ویں عرس کی تقریب کاآغازآج سے ہوگا,نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دیں گے.
تفصیلا ت کے مطا بق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کریں گے،وزیراعلیٰ مزار پر چادر پوشی ،ملکی ترقی و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کریں گے،سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار،وزیر اوقاف اظفر علی ناصر،سیکرٹری اوقاف،کمشنر ،علماکرام و مشائخ ،لاکھوں عقیدت مند شرکت کریں گے۔
اس کے علا وہ چادر پوشی کے بعد محفل قرات کا انعقاد کیا جائے گا،دودھ کی سبیل کا انتظام کیا جائے گا،زائرین کیلئے لنگر کے وسیع انتظامات،لاہور پولیس کیجانب سے دربار پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جا ئیں گے۔