ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ٹیم سے متعلق کوہلی کے بیان نے عوام کے دل جیت لئے  

ویرات کوہلی،سابق بھارتی کپتان،پاکستانی ٹیم،بابر اعظم،سٹی42
کیپشن: Virat Kohli,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی  نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نہ صرف مقابلہ کرنے والی بلکہ عزت کرنے والی ٹیم بھی ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران  سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کھلے دل کے ساتھ  ٹیم پاکستان اور کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔

ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم مجھ سے بہت جونئیر ہیں۔ ان میں سیکھنے کا جذبہ ہے اوروہ بہت عزت کرتے ہیں۔ بابر اعظم کوہرفارمیٹ میں اچھا کھیلتے دیکھ کر حیرت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ٹیلنٹڈ ہیں،ان سے احترام کا رشتہ ہے۔