(محمدساجد) بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی مشکل کھڑی ہوتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے سے بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں، عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لئے منافع خور مافیا نے ایک اور نیا کام شروع کردیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ایک سبزی فروش کوآلوؤں پر مٹی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مہنگائی کی وجہ سے اب یہ ممکن نہیں رہا کہ دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جولائی کے مہینے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔ادارے نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ایک ماہ میں شہروں میں سبزیاں 25.14 فیصد اور دال چنا 13.87 فیصد مہنگی ہوئیں ہیں۔اس دوران پیاز 14 فیصد، آلو 11 فیصد، گندم 9.76 فیصد، دال ماش 10 فیصد اور دال مسور نو فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک سبزی فروش کو آلوؤں پر مٹی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے،ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا'بے ایمانی ہمارے ڈی این اے میں ہے، نیچے سے اوپرتک جس کا جتنا بس چلتا ہے اتنا ایمان ہے، ایک سبزی فروش آلو کے اوپر مٹی لگا کر اس کا وزن بڑھا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایک کلو پر آدھا پاؤ بچ جائے، اگر اتنی محنت وہ گاہکوں کو اپنی طرف بلانے کی کوشش کرے تو اسے یہ بے ایمانی نہ کرنی پڑے'۔
بے ایمانی ہمارے ڈی این اے میں ہے، نیچے سے اوپرتک جس کا جتنا بس چلتا ہے اتنا ایمان ہے، ایک سبزی فروش آلو کے اوپر مٹی لگا کر اس کا وزن بڑھا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایک کلو پر آدھا پاؤ بچ جائے، اگر اتنی محنت وہ گاہکوں کو اپنی طرف بلانے کی کوشش کرے تو اسے یہ بے ایمانی نہ کرنی پڑے pic.twitter.com/FMyMl7IY9g
— Razak Khatti (@razakkhatti) September 5, 2022