ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:جناح اسپتال کےآپریشن تھیٹرمیں آگ لگ گئی

Jinnah hospital
کیپشن: Jinnah hospital
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہورکے جناح اسپتال میں آگ لگنے سے آپریشن تھیٹر کو نقصان پہنچا ہے۔

پیر کی صبح لاہور کے جناح اسپتال میں پہلی منزل کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ (ریسکیو1122)کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔ 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق قریبی وارڈز سے مریضوں کو دیگر شعبہ جات میں منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہےاورنقصان کے تخمینے کا آغاز کردیا گیا۔یہ بھی واضح کیا گیاکہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مریض اور عملہ آگ سے محفوظ رہا۔

اسپتال انتظامیہ نے تردید کی کہ اسپتال کی دوسری منزل آگ کی لپیٹ میں آنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت تھی۔