ویب ڈیسک :بھارت کے خلاف قیمتی 16 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں اہم حصہ ملانے والے آصف علی کی محمد نواز کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
روایتی حریف کے خلاف دبئی میں ریکارڈ ہدف حاصل کرنے والی گرین شرٹس نے فتح کا جشن منایا تو جارحانہ بلے باز آصف علی نے پنجابی میں ایک جملہ کہا جو وائرل ہو گیا۔ آصف علی نے پنجاب میں کہا کہ ’ہور کچھ ساڈے لائق‘ جس پر محمد نواز نے کہا کہ آصف علی کا نام یاد رکھیں۔دونوں بلے بازوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
Remember the name Asif Ali ????
— Waqas Akhter ???? (@waqasakhter077) September 4, 2022
Thank you so much Rizwan, Asif Ali, Nawaz amd shadab khan for this wonderful Victory ????????
And don't forget thanks Arshdeep Singh.#INDvsPAK2022 #UrvashiRautela#arshdeepsingh
Congratulations Pakistan. Victory ???????? pic.twitter.com/p4gfuAAVAP
ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں بھارت کے خلاف 71 رنز کی قیمتی اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے کہا کہ جیسے پانڈیا نے کوشش کی تھی کہ ایک اوور میں زیادہ رنز بنائے اور آخر تک میچ لے جائیں ایسے کوشش کی کہ ایک اوور کو ٹارگٹ کر کے زیادہ سے زیادہ اسکور بنائیں۔