پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست کی وجوہات کیا؟جانیے

Pakistan India
کیپشن: Pakistan India
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت سے گروپ میچ میں شکست کا حساب برابر کرلیا ہے۔

اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جیت میں محمد رضوان کی نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔

ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔28 اگست کو کھیلے گئے میچ میں پانڈیا نے 33 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے علاوہ 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں لیکن سپر 4 میچ میں وی بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں ناکام ہوئے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی اوپنرز اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے کوہلی نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ لائن متاثر کن کھیل پیش نہ کرسکی۔28 اگست کو بھارتی ٹیم نے دنیش کارتھک کو بطور وکٹ کیپر بیٹسمین میدان میں تارا تھا لیکن 4 ستمبر کے میچ میں رشبھ پنت کو لایا گیا لیکن وہ متاثر کن کھیل پیش نہ کرسکے۔

19ویں اوور میں پاکستان شدید دباؤ میں تھا ایسے وقت میں ارشدیپ سنگھ نے اہم ترین اور آسان کیچ ڈراپ کیا۔ جس نے بھارتی کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ ڈالا۔بھارتی ٹیم نے پورے میچ میں نہایت نپی تلی بالنگ کلی ، ایکسٹراز پر خصوصی توجہ دی گئی لیکن اہم موقع پر بھونیشور کمار اور دیگر بالر نے وائیڈ بال کئے جس سے پاکستان کو قیمتی رنز ملے۔