8 شادیاں رچانے والی دلہن پراسرار بیماری میں مبتلا؛ چونکا دینے والے انکشافات

8 شادیاں رچانے والی دلہن پراسرار بیماری میں مبتلا؛ چونکا دینے والے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، ایک اور واقعہ سامنے آیا، 8 مردوں سے شادی کرنے والی ملزمہ دلہن کس پراسرار بیامری میں مبتلا، حقائق سامنے آنے پر  پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی ایک پاکیزہ رشتہ ہے,لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگ  اس مقدس بندھن کا لوگوں کو لالچ دے کر فائدہ اٹھاتے ہیں اور خاندانوں کو لوٹ  کر فرار ہوجاتے ہیں، ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع  پٹیالہ میں ہوا، جان لیوا بیماری ایڈز میں مبتلا دلہن نے 8  دولہوں سے شادی کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ  دنوں پولیس نے اس لٹیری دلہن کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کا ایڈز ٹیسٹ مثبت آیا،ایچ آئی وی پازیٹو آنے والی ملزمہ دلہن تقریبا ایک ہفتے تک ہر دولہا کے ساتھ رہی،مقامی پولیس کا کہناتھا کہ خاتون شادی کے ذریعے دھوکہ دہی کرتی تھی، ملزمہ دلہن کے 8 دولہوں کا بھی  ٹیسٹ کیا جائے گا۔

دلہن کا تعلق بھارت کے ضلع کیتھل سے ہے جو کہ تین بچوں کی ماں ہے ، اس کی پہلی شادی 2010 میں پٹیالہ میں ہوئی تھی، بعد ازاں شادی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کے لئے دھوکہ دہی کرتی رہی،4 سال قبل اس نے ہریانہ کے بہت سے لوگوں کو لالچ دے کر لوٹا۔

پٹیالہ پولیس افسر کا کہناتھا کہ ڈاکو دلہن جلد امیر بننا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنی ماں اور کچھ دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ شادیوں کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینا شروع کیا،ملزم دلہن نے پولیس سے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف بھی کیا۔ 
 واضح رہے کہ بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer