مہنگائی کا طوفان ، اشیاء ضروریہ شہریوں کی پہنچ سے باہر 

شہری خریداری کرتے ہوئے
کیپشن: شہری خریداری کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)مہنگائی کا طوفان ، اشیاء ضروریہ شہریوں کی پہنچ سے باہر ،متعدد سبزیوں و پھلوں قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
 تفصیلات کے مطابق چھٹی کے روز شہریوں کا بڑی تعداد میں اشیاء ضروریہ کی خریداری کیلئے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا۔ماڈل بازاروں میں سرکاری نرخوں پر فروخت جاری جبکہ عام مارکیٹ میں من مانے داموں سبزیاں و پھلوں کی فروخت جاری ہے۔ سرکاری نرخوں کے مطابق لہسن 250, ادرک 335, کریلے 124, میتھی 222, پھول گوبھی 100,شملہ 130, لیموں 110, مٹر 227, ٹینڈے 119 روپے فی کلو ،آلو 65, پیاز 60, ٹماٹر 45, بھنڈی 88 پھلیاں 93 روپے فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں ،پھلوں میں سیب 145, انگور بدانہ105, کیلا 85,آم چونسہ 145 آڑو 195, ناشپاتی 115 فی کلو میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

 عام مارکیٹ میں سرکاری نرخ غائب ہیں ،سبزیاں و پھل 20 سے 40 روپے فی کلو تک مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ماڈل بازار میں لگے سہولت سٹالز پر سبزیوں و پھلوں کی سرکاری قیمتوں سے 5 سے 15 روپے کم میں فروخت کی جا رہی ہے، ماڈل بازاروں میں کورونا کے پیش نظر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ بغیر ماسک شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں ۔