ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان سپر سٹار کیسے بنے،نیا انکشاف 

salman khan
کیپشن: salman khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیکی شروف نے سلمان خان سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے ڈائریکٹرز کو سلمان کی تصاویر دکھائیں تو اُسے فلموں میں کردار ملنے لگے۔ 

 ایک انٹرویو میں جیکی شروف نے انکشاف کیا کہ جیکی شروف کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کی تصویر اس وقت دیکھی تھی جب میں ان کے والد کے ساتھ کام کر رہا تھا اور یہ تصاویر اپنے ڈائریکٹرز کو دکھائیں تو انہیں فلموں میں کام ملنے لگا، اس وقت سلمان 17 برس کا تھا، چونکہ ان کے والد کے بہترین کہانی نویس تھے، تو وہ بھی اس وقت شوبز سے آشنا ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

  اس کی تصاویر دیکھ کر اس میں اداکاروں والی صلاحیتیں پائیں اور اس بات کا اندازہ اس وقت بھی ہوا جب میں نے اسے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجھے ڈائیلاگ سکھاتے ہوئے سنا، مجھے اس وقت نہیں معلوم تھا کہ یہ نوجوان آگے جاکر ایک دن اتنا بڑا سپر سٹار بن جائے گا۔  واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں دونوں اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں۔