ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب بچوں کو بھی ویکسین لگے گی، کمشنر لاہور

Corona in Pakistan
کیپشن: vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے مرغزار کالونی میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا دورہ کیا. مرغزار کالونی کے مرکزی گیٹ باب ختم نبوت اور ویکسینیشن کیمپ کا فیتا کاٹ کر باقاعدہ افتتاح بھی کیا.

مرغزار کالونی میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا. کیمپ کا افتتاح کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے فیتا کاٹ کر کیا. مرغزار کالونی پہلی ایسی کو آپریٹو سوسائٹی ہے جس میں ویکسی نیشن کیمپ لگایا گیا. اس موقع پر کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ  صرف ویکسینیشن ہے، ہم آئندہ دنوں میں 17 سال سے کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوانے کا عمل شروع کریں گے.
اس موقع پر صدر مرغزار کالونی شہزاد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی بہتری کے لیے یہ کیمپ لگوایا تاکہ عوام کالونی میں ہی ویکسین سے مستفید ہو سکیں. ویکسین لگوانے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ سب کو ویکسین لگوانی چاہیے، ویکسین سے ہی ہم کورونا کی شرح کو کم کر سکتے ہیں. کمشنر لاہور نے مرغزار کالونی کے باب ختم نبوت گیٹ کا بھی فیتا کاٹ کر افتتاح کیا.
مرغزار کالونی میں لگے ویکسینیشن کیمپ میں سینکڑوں افراد کو ویکسینیشن لگا کر کورونا کے خدشات کو کم کرنے میں ایک عملی قدم اٹھایا گیا.