(وقاض احمد)شاہدرہ پولیس نے گزشتہ رات ہونے والے مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا ،سی آئی اے اقبال ٹاؤن سے مقابلے میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ملزم مارا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو شہید کرنےوالے ڈاکو کی مقابلے میں ہلاکت کا معاملہ، سگیاں کے قریب ہونےوالے مقابلے کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن انسپکٹر مقصود حیات کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم عبدالمجید اور ساتھی کے بدرالدین روڈ پر واردات کی اطلاع پر پولیس پہنچی،ملزمان نے پولیس وین کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔
ایف آئی آر کے مطابق جوابی فائرنگ میں عبدالمجید ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا،عبدالمجید فیکٹری ایریا کے اشتہاری اور داتا دربار میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے میں ملوث تھا، پولیس مقابلہ گزشتہ رات ہوا تھا ۔
واضح رہے کہ 31 اگست کو تھانہ مانگامنڈی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں لاہور پولیس کے دو جوان شہید ہوگئے تھے،شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل عادل شاہ اور عباد شامل تھے، عادل شاہ کو سینے جبکہ عباد کو کنپٹی پر فائر لگا۔
پولیس کو مانگامنڈی قبرستان کے قریب شہری سے 60 ہزار اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس کے محافظ موقع پر پہنچے، ڈاکوؤں نے محافظوں کے پہنچتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا۔
مانگا بائی پاس کے قریب پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے دو اہلکار شہید ہوگئے،سی سی پی او لاہور نےواقعہ کانوٹس لیتے ہوئےڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔