ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ اہم فیز میں داخل

گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ اہم فیز میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب/شاہد ندیم سپرا: انڈر پاس کی پانچ سو میٹر طویل بیرل کی کھدائی شروع کردی گئی، انڈر پاس کی پچانوے فیصد پائلیں بھی مکمل کرلی گئیں، موجودہ تعمیراتی رفتار کیساتھ انڈر پاس رواں سال میں مکمل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کلمہ چوک سے لاہور برج کی جانب سے کھدائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ پانچ سو میٹر طویل، اکاون میٹر اونچائی اور گیارہ میٹر چوڑے انڈر پاس کی کھدائی رواں ماہ مکمل ہوگی۔ انڈر پاس کی پچانوے فیصد پائلیں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ 854 میں سے 816 پائلوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ بیرل کی 58 پائلوں میں سے 46 پائلیں مکمل کرلی گئیں۔

سوئی گیس اور واسا لائن کی شفٹنگ کے باعث چند پائلوں کی تعمیر فی الحال ممکن نہیں۔ ایل ڈی اے کا گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج توسیعی منصوبہ آئندہ سال فروری میں مکمل ہونا ہے، تاہم ایل ڈی اے نے رواں سال نومبر میں انڈر پاس مکمل کرکے ٹریفک چلانے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔

دوسری جانب لیسکو نے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی وجہ سے گھنٹوں بجلی بند کرنا شروع کر دی ہے، کمپنی نے موسم گرما کے آغاز پر تعمیراتی کاموں کے لئے شٹ ڈاؤن دیبے سے انکار کر دیا تھا تاہم گلاب دیوی انڈر پاس کے تعمیراتی کام کی وجہ سے چھ گھنٹے بجلی بند کرنے کی منظوری دی گئی، شہر کے دو گرڈ اسٹیشنز اولڈ کوٹ لکھپت اور گارڈن ٹاؤن سے دوپہر  2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی،۔

جس کی وجہ سے الیون کے وی فیڈرز طارق روڈ، لیاقت آباد، پیکوٹو ، ایف بلاک اور  بہار کالونی سے بجلی بند رہی۔ اسی طرح اتفاق ہسپتال، نصرت روڈ، پی اے ایف والٹن، چلڈرن ہسپتال اور ماڈل ٹاؤن ٹو سے بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔