ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران ڈیوٹی لڑکی کو زدوکوب ، ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

دوران ڈیوٹی لڑکی کو زدوکوب ، ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)لاہور میں خاتون کو دوران ملازمت ہراساں کرنے کی خلاف ایک اور شکایت درج ،شکایات پی ایچ اے کے تحت کام کرنے والی خاتون سیکورٹی گارڈ نے باٹا پور تھانے میں درج کروائی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور جلو بوٹینیکل گارڈن میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے یونین کے ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا، ثمرہ نامی خاتون بوٹینیکل گارڈن میں ڈیلی ویجز پر سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے رہی تھی،سیکورٹی سپروائزر امجد بھٹی اور پھر ایچ کے ملازم عاصم پر ہراساں کیا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق امجد بھٹی اور عاصم دوستی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے بات نہ ماننے پر دوران ڈیوٹی مختلف طریقوں سے زدکوب کیا گیا خاتون نے ہراساں کرنے خلاف ون فائیو پر اطلاع بھی دی تھی، افسران نے معاملہ رفع دفع کروا کرکے پہلے تبادلہ کروایا پھر نوکری سے نکال دیا۔

خاتون کے مطابق یونین کسی قسم کی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی پولیس تاحال شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ لاہور میں ایسے واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے، ملزموں نے خواتین کی عزت نفس کو پامال کرنےوطیرہ بنالیا ہے جبکہ سکیورٹی ادارے ایسے درندوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں، مگر بدقسمتی سے پولیس میں چھیی کو کالی بھیڑیں جو اس ملزموں کے خلاف دکھاوے کے لئے کارروائی کرتی اور بعد میں رشوت لے کر عزت وتکریم کے ساتھ رخصت کردیتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer