ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودکشی ، قتل یا کچھ اور، نئی نویلی دلہن پہاڑ سے گر کر جاں بحق

Bridal
کیپشن: Bridal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ گھریلو حالات، جھگڑوں سے تنگ آکر فلاں شخص نے خودکشی کر لی مگر بعض اوقات جینے کی خواہش رکھنے والے افراد بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں کیونکہ ان ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا،سکاٹ لینڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاکستانی نژاد  نئی نویلی دلہن ہنی مون کے دوران پہاڑ سے گر کرموت کی وادی میں چلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق  31سالہ دلہن  فوزیہ جاوید اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لیے ایڈنبرا گئی تھی جہاں وہ آرتھرز سیٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی، فوزیہ کے شوہر کی طرف سے اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کی نظر میں مشکوک ہے اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلند چٹان سے گرنے کے بعد ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ ’ہولی روڈ پارک‘ پہنچیں جہاں فوزیہ انتہائی تشویشناک حالت میں پڑی تھی، پیرامیڈکس نے اسے بچانے کے جتن کیے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی،فوزیہ برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی تھی۔

پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے فوزیہ کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک 27سالہ شخص کو مشتبہ سمجھتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس کی طرف سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer