ویب ڈیسک: انسان دوست مچھلی ڈولفن انسانوں کے ساتھ کافی دوستانہ ماحول رکھتی ہے، مختلف شوز ہوں یا تفریحی کے پروگرام یہ دلچسپ کرتب دکھا کر حاضرین کوخوش کرتی ہے، لیکن حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں مچھلیوں کی انوکھی قسم اسٹنگ رے نامی فش ایک شیرخوار بچی کے چہرے کے تاثرات کی نقل کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
برطانیہ کے ٹاؤن ورکنگٹن کی وینڈی آرمسٹرانگ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ لیک ڈسٹرکٹ کوسٹ ایکویریم کا باقاعدہ وزیٹر ہیں۔ وہ روزانہ اپنی دو بیٹیوں اور 6 ماہ کی ڈیزی کو جانوروں کو دیکھنے کے لیے لاتی رہتی ہے۔ ایک بار ایسا ہوا کہ جب وہ اپنی بیٹی کو ایکویریم دکھا رہی تھی تو اس دوران سٹنگ رے ان کی بیٹی کو دیکھنے آتی اور چلی جاتی لیکن وہ لمحہ مزاحیہ ہو گیا جب ماں نے دیکھا کہ سٹینگرے نے اپنی بیٹی ڈیزی کے عین مطابق اظہار کیا تھا۔
بچی کی ماں کا کہنا تھا کہ یہ یقینی طور پر ہماری پسندیدہ تصاویر میں سے ایک ہے جو ہمارے بچوں کی ہے۔ میں نے جلدی سے اپنا فون باہر نکالا اور جب میں نے دیکھا کہ وہ دونوں ایک ہی دکھی چہرے کے تاثرات نکال رہے ہیں تو میں ہنس پڑی اور تصویر کھینچ لی۔ خاتون کی شیئر کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔