نہار منہ چائے پینے کے 5 خطرناک نقصانات

Tea
کیپشن: Tea
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اور اس کی بے شمار اقسام ہیں جن میں سبز چائے، دودھ والی چائے بے حد مقبول ہیں،جہاں اس کے پینے کے بہت سے فائدے ہیں وہیں نقصانات بھی ہیں ، سب سے زیادہ نقصان  نہار منہ چائے پینے سے ہوتا ہے کیونکہ اس سے تیزابیت سمیت متعدد مسائل جنم لیتے ہیں، نہار منہ چائے پینا پیٹ کی متعدد بیماریوں کودعوت دیتا ہے۔

اگر صبح سویرے اُٹھٹے ہی ناشتے میں پہلے چائے پی جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت بڑھتی ہے جو سینے میں جلن بدہضمی اور ڈکار آنے کی وجوہات بنتی ہے، چائے کو خالی پیٹ پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے، آٹھ گھنٹے کی نیند کے بعد ہمارے جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس دوران جسم کو پانی مہیا نہیں ہوپاتا چنانچہ اپنے دن کا آغاز پانی کے ساتھ ہی کرنے کی عادت بنائیں، نہار منہ چائے پینے سے منہ میں موجود ’بیکڑیا‘ کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔

چائے میں موجود ’کیفین ‘کو نہار منہ اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو اس کے مضر اثرات نمایاں ہوتے ہیں جن میں قے اور متلی آنا، چکر اور سر بھاری رہنا شامل ہیں، چائے کے شوقین افراد کو اکثر پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی  وجہ نہار منہ چائے پینا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو صبح سویرے چائے پینے کی عادت ہے، انہیں چاہیے کہ وہ پہلے ٹھوس غذائیں کھایا کریں اور پھر چائے پئیں، چائے کی جگہ اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی اور ناریل پانی سے کرنا صحت کیلئے بہت اچھا ہے۔