عابد چودھری: مصری شاہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کا شہری پر بہیمانہ تشدد، ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے.
تفصیلات کے مطابق پیسوں کا الزام لگا کرموٹرسائیکل سوار ملزموں نے شہری سرور پرتشدد کیا، ملزمان شہری کےسر پرپسٹل کے بٹ مارتے رہے. ملزمان نےرقم لیکر فرار ہونےکا الزام لگایا جبکہ تشدد کرکے فرار ہوگئے۔ ملزمان سرور کو تشدد کا نشانہ بنانےکے بعد اغوا کرکےلے گئے۔
شہری سرور کا کہنا تھا کہ نامعلوم مکان میں بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔