(علی اکبر) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، وزیر اعلی پنجاب نے مقامی حکومتوں کے فنڈز اور الیکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔
ایوان وزیر اعلی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ افیسران کو اگاہ کیا گیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کے فنڈز اور ولنج کونسل کے انتخابات کے حوالے سے جامعہ رپورٹ مرتب کرتے ہوئے وزیر اعلی کو ارسال کی جائے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کو رواں سال کے اختر تک انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گی ہے۔
ادھر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہےکہ اپوزیشن جماعتوں نےکورونا کے بعد کراچی ایشو پربھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی کوشش کی،جمہوری ممالک میں اپوزیشن کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے۔ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار سےمختلف اضلاع سےتعلق رکھنےوالےاراکین صوبائی اسمبلی نےملاقات کی،اراکین اسمبلی نے پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پروزیراعلی کو مبارکباد دی، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہمالی امورمیں شفافیت اورانتظامی امور میں میرٹ کو فروغ دیا ہے،سابق حکومت نےسرکاری خزانےکوذاتی سمجھ کربےدردی سےضائع کیا۔
انہوں نےکہا کہ بد قسمتی سےپاکستانی اپوزیشن کےپاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی پروگرام،مخالف سیاستدان صرف پوائنٹ سکورننگ میں مصروف ہیں،پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے،اراکین اسمبلی نےوزیراعلیٰ کو اپنےحلقوں کےمسائل سےبھی آگاہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےمسائل جلد حل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سےملاقات کرنےوالوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان،غضنفر عباس،چوہدری فیصل فاروق چیمہ،غلام علی اصغر خان،چوہدری افتخار حسین،محمد عامرعنایت شہانی،محمد اعجاز حسین اور سردار فاروق امان اللہ دریشک شامل تھے۔