(فہد بھٹی) ڈکیتی مزاحمت یا دیرینہ دشمنی؟ کاہنہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا گارڈجاں بحق ہوگیا، پولیس نےموقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کرلئے، تحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق قتل کی ایک اور واردات میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا گارڈجاں بحق ہوگیا،نامعلوم افراد نے گارڈ کو قتل کیوں کیا اس کے پیچھے کیا سچ چھپا تاحال پولیس کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی، ڈکیتی مزاحمت یاذاتی دشمنی؟ گارڈ کے قتل پر بہت سے سوالات پیدا ہورہے ہیں مگر اصل حقائق تاحال سامنے نہیں آئے۔
قتل کی واردات لاہور کے علاقہ کاہنہ میں پیش آئی جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی فائرنگ سے مدینہ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کامکرنے والا سکیورٹی گارڈ اللہ بخش موقع پر جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہناتھا کہ ورثا کی درخواست پرمزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب پولیس پر حکومت کی نوازشات اور سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار گذشتہ سال کی نسبت دگنی ہو گئی،بزدارسرکارکے محفوظ پنجاب کے دعوے اُلٹ ثابت ہونے لگے ہیں۔باقی محکموں سے تنخواہیں اضافی ہونے اور سواکھرب سے زائد کابجٹ ہونے کے باوجودپھربھی پولیس شہریوں کوتحفظ دینے میں ناکام ، پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔