ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستانی ڈرامہ کی عہد ساز شخصیت عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 1سال بیت گیا

 پاکستانی ڈرامہ کی عہد ساز شخصیت عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 1سال بیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پاکستانی ڈرامہ کی عہد ساز شخصیت  اداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑےایک سال بیت گیا۔ خواہش،دشت،دوسراآسمان،وارث اورمہندی عابد علی کےیادگارڈرامے ہیں، حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

عابد علی 29 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے، عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے وارث ڈرامہ سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عابد علی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ہیر مان جا سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں حریم فاروق اور علی رحمان نے مرکزی اداکار کیا ہے۔

عابد علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’ٹوٹے ہوئے تارے‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس میں نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ صدر پاکستان نے 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پارفامنس سے نوازا اور عابد علی حکمران جماعت پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ تھے۔

عابد علی کے مقبول ڈراموں میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔ عابد علی ہمیشہ  مختلف کرداروں میں اپنے آپ کو سمو لیتے تھے اور ہمیشہ ناظرین سے دل کھول کر داد وصول کرتے تھے۔ عابد علی کے مشہور ڈرامے بطور اداکار آج بھی مداحوں کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہے ہیں۔ ہم نیٹ ورک کے مشہور ڈراموں میں انہوں نے دیار دل ،کچھ نہ کہوں، بنٹی آئی لو یو میں اپنی اعلیٰ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جگر کے کینسر میں مبتلا عابدعلی کو سانس کی تکلیف کے باعث  کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج ہی گزشتہ سال 5 ستمبر کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے اور اس طرح پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک لیجنڈ اور اداکاری کی درسگاہ سے محروم ہو گئی۔

 
 

Shazia Bashir

Content Writer