سانپوں کی کھالوں کو برآمد کرنیوالا سب سے بڑا ملک کونسا

سانپوں کی کھالوں کو برآمد کرنیوالا سب سے بڑا ملک کونسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دنیامیں سانپوں کی تقریباً 2800 کے قریب اقسام ہیں، ان میں سے کچھ پانی تو کچھ خشک میں رہتے ہیں،سانپوں اور ان کی کھال سے بےشمار کار آمد اشیاء تیار کی جاتیں ہیں،سانپ کی کھال کو پانی میں رکھ کرنرم کیاجاتا اس کے بعد استعمال کے قابل ہوتی،انڈونیشیا ایک ایسا ملک ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ اس کی کھال برآمد کرتا۔

تفصیلات کے مطابق کرہ ارض پر سانپ ایک ایسی مخلوق ہیں جو زیادہ تر گھنے درختوں، پانی، اور خشک میں رہتے ہیں کیونکہ ان کی تقریباً  2,800 کے لگ بھگ اقسام ہیں جن میں سے 280 سانپ زہریلے ہوتے ہیں۔سانپوں کا شکار کرنے والے افراد کو بعض اوقات بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اپنی گرفت میں کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں،سانپ کو قابو کرنا اتنا ہی مشکل کام ہے جتنا بلند پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنا۔ سانپ کو پکڑنے کے عمل میں جان ہتھیلی پر ہوتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہر سال 1 لاکھ افراد کی موت اس کام میں ہوتی۔

سانپوں کو ذریعہ معاش بھی بنایا جاتا ہے،انڈونیشیا دنیا کا وہ واحد ملک ہےجہاں سب سے زیادہ اس کی کھال برآمد کرتا، اس ملک میں سانپوں کا کاروبار اتنا وسیع ہوچکا ہے کہ وہاں فیکٹریاں قائم ہوچکی ہیں جہاں اس کی کھال کوچمڑے کے لئے استعمال کیا جاتا،ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت شکار کئے گئے سانپوں کو پانی میں ڈال دیا جاتا ہے، کھال نرم ہونے پر اس کو اتار لیا جاتا ہے۔

انڈونیشیا سانپوں کی کھال سے تیار اشیاء کو بیرون ممالک برآمد کرتا جہاں ان کا اچھا معاوضہ ملتا، سانپوں کے چمڑے سے بنی چیزیں مغربی ممالک میں تین تین لاکھ روپے تک بکتی ہیں لیکن انڈونیشیا میں سانپ کے چمڑے سے بنی فی کس چیز کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer