بغیرامتحان اگلی جماعت میں پرموشن کے حوالے سے اہم خبر

بغیرامتحان اگلی جماعت میں پرموشن کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  فنی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحان میں طلباء کی پرموشن کا معاملہ، بورڈ نے داخلہ بھجوانے والے طلباء کی متعلقہ تعلیمی اداروں سےتصدیق شروع کردی، تصدیق شدہ بچوں کو بغیرامتحان اگلی جماعت میں پرموٹ کردیا جائےگا۔


  فنی تعلیمی بورڈ کےتحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ،ڈی ڈی ایم، میٹرک ٹیک اورمیٹرک ووکیشنل کے سالانہ امتحان میں طلباء کی پرموشن کی جانی ہیں، مذکورہ ڈپلومہ جات کا امتحان جون میں لیا جانا تھا لیکن کورونا کے باعث امتحان کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، فنی تعلیمی بورڈ نےسالانہ امتحان میں داخلہ بھجوانےوالےامیدواروں کی تصدیق شروع کردی ہے۔

بورڈ نےتصدیق کیلئےامیدواروں کے رولنمبر،نام متعلقہ کالجز میں بھجوا دیئے، کالجز طلباء کی تصدیق تین روز میں کرنےکےپابند ہوں  گے، فنی تعلیمی بورڈ کےمطابق کالج سےتصدیق کے بعد طلباء اپنے رولنمبر کےمطابق نتائج ویب سائٹ سے دیکھ سکیں گے، تعلیمی اداروں کی جانب سےتصدیق نہ ہونے والے طلباء کو اگلی جماعت میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔

 دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکول کھولنے کے حوالے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئےمانیٹرنگ اور انسپکشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ان کمیٹیوں کے ممبران ڈویژنل ڈائریکٹر، ضلع کی سطح پر پیف اور قائد کے نمائندگان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز پر مشتمل ہوں گے۔

یہ کمیٹیاں سرکاری اور نجی سکولوں کے دورے کر کے سکول کھولنے کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو چیک کریں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer