برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد 37 روپے کا اضافہ ہوگیا جس پر مرغی10روپےاضافے سے 126روپے کلو ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی طلب میں اضافے کی وجہ سے گوشت کی قیمت بڑھ گئی,تین روز میں برائلر گوشت کی قیمت 37 روپےبڑھ گئی،ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 194 روپے مقرر جبکہ زندہ مرغی10روپےاضافے سے 126روپے کلو ہو گئی ۔تین روز قبل مرغی کا گوشت  4 روپےکمی کے بعد 157 روپے فی کلو تھا،زندہ مرغی تین روپے کمی کے بعد 108 روپے میں فروخت ہوئی۔ فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا،دو روپے اضافے کے بعد 126 روپے فی درجن مقرر کر دئیے گئے۔

یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو سستا ہو گیاتھا،سرکاری نرخ نامے میں زندہ مرغی پانچ روپے کمی کے بعد 111 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161روپے فی کلو کی دوبارہ پہلی قیمت پر آگیا تھا۔ فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ ہونے سے124 روپے فی درجن مقرر تھے۔

دوسری جانب  سبزیوں کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،سرکاری نرخ نامے میں 8 سبزیاں مہنگی کی گئیں،پیازسرکاری قیمت 48 کی بجائے 60 روپے،ٹماٹر سرکاری قیمت 60 کی بجائے 90 روپے،لہسن سرکاری قیمت220 کی بجائے 310 روپے ،ادرک  520 کی بجائے 620 روپے،سبز مرچ73 کی بجائے 90 روپے اورلیموں سرکاری قیمت 100 کی بجائے 150 روپے کلوفروخت ہورہا ہے۔

علاوہ ازیں آلو سرکاری قیمت 70 کی بجائے 80 روپے،بینگن 104 کی بجائے 140 روپے،کھیرا70، کریلے140، میتھی200، پھول گوبھی 120 روپے کلوفروخت ہورہی ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی تبدیل ہوئیں،آم انوررٹول 150، آم دیسی 60، آم چونسہ 160 روپے کلو،آم چونسہ کالا90، سیب گولڈن 60 روپے،آلوبخارہ 175، گرما60، کیلا 80 روپے،سیب گاچہ 100، امرود60، انورسندرخانی 185روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer