ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد خاتون سے زیادتی

رائیونڈ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد خاتون سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائیونڈ(عرفان ملک) رائیونڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 

صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ ہوکر رہ گیا ہے، لوٹ مار، راہزنی،ڈکیتی اور قتل جیسے ہولناک واقعات نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا، گزشتہ روز رائیونڈ میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا  جہاں غضنفر علی نامی شخص جو کہ ایک فارم ہاؤس پر ملازمت کرتا تھا اور اس کی دیکھ بھال کرتا تھا کے گھر میں ڈاکو داخل ہوئے اور لوٹ مار کی، اسی دوران دو  ڈاکوؤں نے غضنفر کی بیوی کو واردات کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم گزشتہ سالوں کی نسبت بڑھ گیا، گھروں اور دکانوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 2019 ء میں 2ہزار436 افراد قتل ہوئے جبکہ 2020 ء میں 2ہزار593 افراد قتل ہوئے،ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موت کے منہ میں جانیوالوں کی تعداد 94 رہی، لاہور کا اسٹریٹ کرائم کراچی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا۔

جرائم کی روک تھام کے لئے بننے والی ڈولفن و پیرو فورس بھی ڈاکوؤں کو قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس  مقدمات تو درج کرلیتی ہے مگر ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا رہی جو جرائم کی شرع میں اضافے کا باعث ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer