شہر کے تمام سکولوں میں ایمرجنسی نافذ

شہر کے تمام سکولوں میں ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈینگی سے روک تھام کیلئے محکمہ تعلیم نے اینٹی ڈینگی ایس او پیز جاری کردیا ہے، جس میں سکول انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ کلاس رومز، گراؤنڈ، واش رومز، چھتیں صاف رکھیں جائیں۔ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے طلبا و طالبات فل بازو والی شرٹس پہنیں۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے ایم اوز کو آن لائن رپورٹنگ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احکامات سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مستقل اقدامات نہ کیے جانے پر جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق مانیٹرنگ افسران دورے کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کی تصاویر لازمی لیں گے۔

ایم اوز کو ہر سکول سے کم از کم دو تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایم اوز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔۔