ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی شہبازشریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

نوازشریف کی شہبازشریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے میاں شہبازشریف کی کوٹ لکھپت جیل میں ایک گھنٹہ  تک ملاقات، سیاسی صورتحال پرگفتگو جبکہ میاں نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، داماد کیپٹن رصفدر نے بھی ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ان کے چھوٹے بھائی قائدحزب اختلاف میاں شہبازشریف تقریبا بائیس روز کے بعد ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں پرشریف برادران کی ملاقات کےدوران میاں نوازشریف نے میاں شہبازشریف سے طبعیت کے حوالے سے دریافت کیا وہیں آئندہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے مسلم لیگ ن کیا حکومت عملی اپنائے اس حوالے سے میاں شہبازشریف نے بھی ہدایات لی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی ملاقات کے دوران شریف خاندان کےعدالتی کیسز کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو ہوئی وہیں میاں شہبازشریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہبازشریف کے جیوڈیشل ہو جانے کے حوالے سے میاں نوازشریف کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب میاں نوازشریف نےمیاں شہبازشریف کو حکومت کوٹف ٹائم دینے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کے حوالے سے ہدایات بھی دی، میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، داماد کیپٹن رصفدر بھی پہنچےاورشریف خاندان کے افراد نے اکھٹے کھانا کھایا جبکہ کیپٹن  صفدر نے مریم نواز کی بدھ  کے روز پیشی کے حوالے سے میاں نوازشریف کو آگاہ کرتے ہوئے مریم نواز کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں لیگی کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود رہے جبکہ میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے ان کاچیک اپ بھی کیا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer