ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصیر آباد میں سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل

نصیر آباد میں سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔

نصیر آباد کے علاقے میں سابق ایم پی اے پروین شاکر سکندر گل کو  گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا، افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، پولیس نے واردات دشمنی کا شاخسانہ قراردیدی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پروین غیرشادی شدہ اوراپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں، پروین سکندر گل کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا ۔

پروین سکندر گل 2002 سے 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں، مرحومہ پاکستان ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکرٹری بھی تھیں، انہوں نے ہاکی کی فیلڈ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےپروین سکندر گل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے  واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے, وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پروین سکندر گل کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی بھی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer