(سعود بٹ) نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں معروف تاجر اقبال زیڈ احمد کو گرفتار کرلیا۔
نیب ٹیم نے اقبال زیڈ احمد کو الحمرا ہال کے عقب میں واقع دفتر کے باہر سے گرفتار کیا ، نیب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اقبال زیڈ احمد کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، نیب کراچی کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر نعمان مشتاق نے کی، نیب کے مطابق کراچی نیب بیورو کی جانب سے اِن کا عدالتی جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔