ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مانیٹرنگ افسران کو آن لائن رپورٹنگ کرنے کی ہدایت کردی، مانیٹرنگ افسران کیلئےدورہ کےدوران سکول کی صفائی ستھرائی کی دو تصاویرویب سائٹ پرلازمی اپ لوڈکرنا ہونگی۔

 تفصیلات کے مطابق احکامات سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مستقل اقدامات نہ کیے جانے پر جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق مانیٹرنگ افسران دورے کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کی تصاویر لازمی لیں گے۔

 ایم اوز کو ہر سکول سے کم از کم دو تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایم اوز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔