محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ٹیچنگ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ، آڈٹ کے دوران ڈاکٹر اور عملے کی حاضری چیک کرنے سمیت ہسپتالوں میں موجود سہولیات، طبی مشینری کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایم ایس حضرات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل آڈٹ کی ٹیمیں جلد کام شروع کر دیں گی۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتیں اور علاج کی فراہمی پر مریضوں کے اعتماد کا جائزہ لیا جائے گا، کلینیکل آڈٹ میں ہسپتالوں کے پاس دستیاب طبی مشینری اور املاک کی دیکھ بھال، صفائی سمیت انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer