باسم سلطان:شہر کے ٹیچنگ ہسپتال بھی محکمے کی توجہ کے منتظر،کئی سال گزر جانے کے باوجود گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کا شعبہ حادثات فعال نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے ٹیچنگ ہسپتال بھی محکمے کی توجہ منتظر ہیں،کئی سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مزنگ ہسپتال کا شعبہ حادثات اب تک فعال نہ ہو سکا۔کہنے کو تو ہسپتال کا شعبہ حادثات چوبیس گھنٹے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ،مگر درحقیقت کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی شعبہ حادثات کی عمارت اب تک محکمے کی غفلت کے باعث فعال نہیں ہو سکی۔
عمارت کے لئے ٹرانسفارمر ہے اور نہ ہی جنریٹر،ایمبولنس کی آمدورفت کے لئے بھی کو ئی جگہ موجود نہیں ہے،علاوہ ازیں مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔