ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اینٹی رائٹ فورس کیلئےنیاسامان خریدنےکافیصلہ

پنجاب اینٹی رائٹ فورس کیلئےنیاسامان خریدنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہورسمیت پنجاب بھرمیں اینٹی رائٹ فورس کیلئے سامان خریداجائے گا،تمام اضلاع کو سامان کی ترسیل لئے تین کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
تفصیل کے طابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں اینٹی رائٹ فورس کیلئے نیاسامان خریدنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ احتجاج،مظاہرین اورہجوم سے نمٹنے کے لئے لاہور میں گزشتہ برس ہی اینٹی رائٹ فورس نے کام شروع کردیا گیاتھا، اب آئی جی پنجاب کے حکم پرصوبہ بھر کے دیگراضلاع میں بھی اینٹی رائٹ فورس کوفعال کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔
 

لاہورکے بعد دیگر35اضلاع کیلئے اینٹی رائٹ سامان کی خریداری کی جائے گی،سامان میں ابتدائی طورپر بیریئر،ہیلمٹ،سیفٹی شیلڈ،پیڈز،آنسوگیس شیلز،گنز،جوگرزسمیت دیگراشیاءخریدی جائیں گی، اضلاع کواے،بی اورسی کیٹگری میں تقسیم کیاگیاہے اے کیٹگری کے اضلاع میں سامان پہلےبھجوایاجائےگا بی اورسی کیٹگری میں سامان دوسر ے مرحلے میں بھیجاجائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer