عرفان ملک: سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 134 آئی بی اوز آپریشن، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق کارروائی لاہور ،خوشاب ،گوجرانوالہ ،پاکپتن ،بہاولنگر و دیگر شہروں میں کی گئی،لاہور،فیصل آباد ،راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
رواں ہفتے میں 2716 کومبنگ آپریشنز کے دوران278 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنز میں 90141 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔