حافظ شہباز علی :حکومت نے پی سی بی الیکشن کمیشن محموداقبال خاکوانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 5 جولائی کو محمود اقبال خاکوانی کو3 ماہ کیلئے بورڈ کا الیکشن کمیشن مقرر کیا تھا،تین ماہ کے دوران محمود اقبال خاکوانی پی سی بی چیئرمین کے انتخابات کروانے میں ناکام رہے ،پی سی بی کے الیکشن کمیشن محمود اقبال خاکوانی کی تین ماہ کی مدت مکمل ہوگئی ، محمود اقبال خاکوانی کی مدت مکمل ہونے کے بعد ان کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، اقبال خاکوانی کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت اب نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرے گی ،بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف کی چار ماہ مدت پانچ نومبر کو مکمل ہوگی ۔