شاہین عطیق : سودخوروں سےتنگ شہری انصاف کیلئےعدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے ہنجروال پولیس کوشہری کو تحفظ فراہم کرنے کاحکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عمران صفدر کی عدالت میں ہنجروال کے شہری ارشد نےوکیل کی وساطت سےدرخواست دائر کی۔ بابر علی ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ درخواستگزارکو سود خوروں سے بچایا جائے۔ ایک لاکھ روپےکا موبائل خریداتھا۔ تاہم سود لگا کررقم سات لاکھ مانگی جارہی ہے۔رقم نہ دینے پر سودخوروں نے فیملی سمیت گھر سے نکال کرگھرپرقبضہ کرلیا۔عدالت نےوکیل کے دلائل کے بعد ہنجروال پولیس کوشہری ارشد کو تحفظ فراہم کرنے،اورہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔