ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں تاریخی کنواں دریافت ،ہائیکورٹ میں نئی عدالتوں کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران کنواں دریافت ہوا ۔
کنواں ہائیکورٹ میں واقع بزرگ سید معصوم شاہ کے تاریخی مزار کے ساتھ دریافت ہوا ۔کنواں لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ کے درمیان میں واقع ہے ،کنویں کی موجودگی سے وکلا اور ہائی کورٹ کے افسران بھی لاعلم ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق پینتیس برس قبل کنویں سے پانی استعمال کیا جاتا تھا ، نوے کی دہائی کی ابتدا میں کنواں موجود تھا ۔اس کنویں کے پانی کو آب شفا سمجھا جاتا تھا ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ مختلف بیماریوں کے لیے یہاں سے پانی لے کر جاتے تھے ۔