ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

 جلد سماعت کی درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے دائر کی،آمنہ جنجوعہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کئی سال سے مقرر نہیں ہو سکی۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔