لاہورہائیکورٹ کا چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہورہائیکورٹ کا چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ کا  پنجاب حکومت کے لئے بڑا ریلیف ,چینی کی قیمتیں مقرر کرنےکا اختیار صوبے کا ہے.
اٹھارویں ترمیم کےبعد قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کا ہے  ,1977کا پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 صوبائی سطح پر کالعدم قرار , ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے تمام درخواستیں اور اپیلیں منظور کرلیں. وفاقی سیکرٹری کنٹرولرجنرل کا چینی کی قیمت مقرر کرنےکانوٹیفکیشن کالعدم قرار  دے دیا ۔
ہائیکورٹ نےچینی کی قیمتیں مقررکرنے سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ سنادیا ،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل سپیشل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا جبکہ 
ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن معطل کررکھا تھا۔
 
 
 

Ansa Awais

Content Writer