(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کی عُمر اور دولت سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلنے لگیں۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ایسے میں ماہرہ خان کے مداح، اُن کے شوہر سلیم کریم کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟ اُن کی عُمر کتنی ہے؟ اور اُن کا تعلق کس شعبے سے ہے؟ اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ سلیم کریم کی عُمر 50 سے 66 سال کے درمیان ہے اور وہ ایک امیر ترین بزنس مین ہیں۔
مہوش اعجاز نامی خاتون صحافی نے کہا کہ ‘سلیم کریم کی عُمر 66 سال نہیں بلکہ وہ ابھی 50 سال کی عُمر تک بھی نہیں پہنچے ہیں اور وہ امیر ترین بزنس مین نہیں ہیں ,خاتون صحافی نے کہا کہ ,میں سلیم کریم سے ملی ہوں، اُن کی عُمر 40 سال کے قریب ہے اور اُن کا ایک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے.
اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘براہِ کرم! ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہرگز یقین نہ کریں جو جھوٹی اورغلط معلومات فراہم کررہے ہیں. واضح رہے کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات سال 2017 میں ٹیپ میڈ نامی ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پر ہوئی تھی جبکہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے سال 2019 میں سلیم کریم کے ساتھ ترکی میں منگنی کی تھی۔ ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔